اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: شاعراعظم اثر کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد - کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی

مرحوم پانچ بار رکن بلدیہ رہے اور ایک بار کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلور کے رکن بھی تھے۔

یادگیر: شاعراعظم اثر کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا
یادگیر: شاعراعظم اثر کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

By

Published : Oct 24, 2020, 1:07 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں معروف شاعر اعظم اثر کے انتقال پر مدینہ ٹرسٹ شاہ پور کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت صدر مدینہ ٹرسٹ شاپور نے کی۔ اجلاس کا آغاز مولانا لیاقت علی کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ عبدالقدیر عطاری نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔احمد بن عمر وقف بورڈ رکن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

یادگیر: شاعراعظم اثر کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے اعظم اثر کی سیاسی زندگی سے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعظم اثر ایک شاعر ہونے کے ساتھ ایک بہترین معلم اور ایک سنجیدہ سیاستدان بھی تھے۔

مرحوم پانچ بار رکن بلدیہ رہے اور ایک بار کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلور کے رکن بھی تھے۔اعظم اثر کے پوتے نعیم ملک نے کہا کہ داداجان کے باقی کام اور کلام کو پورا کرنے کی وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اعظم اثر کے فرزند محمد اسماعیل نے ان کے والد کی یاد میں اجلاس منعقد کرنے والے مدینہ ٹرسٹ اور تمام شرکت کرنے والےمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: کمیونسٹ رہنما ماروتی مانپاڑے کے انتقال پر خراج عقیدت

ABOUT THE AUTHOR

...view details