ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے ملک میں بیشمار مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ چھوٹے بڑے کاروبار حتیٰ کہ صنعتیں بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیرا انڈسٹریز کے ڈائریکٹر عبد الجلیل نے بتایا کہ کس طرح لاک ڈاؤن کے دوران صنعتیں بند ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں ایک بڑے خسارے کا سامنا ہمیں کرنا پڑا اور ان صنعتوں میں برسر روزگار مہاجر مزدور اپنے کاموں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔