کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین شاخ یادگیر کے صدر ذاکر احمد سوداگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وشوا ہندو پریشد کی سابق صدر پروین توگڑیا نے دارالعلوم دیوبند، جمیعت علمائے ہند اور تبلیغی جماعت کو لے کر جو غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے بیانات سے ملک کی امن کی فضا خراب ہوتی ہے۔ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ملک میں قومی یکجہتی کو نقصان ہوتا ہے'۔ صدر مجلس نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ ذاکر احمد سوداگر نے مزید کہا کہ دارالعلوم دیوبند، تبلیغی جماعت اور جمعیت علمائے ہند پر پروین توگاڑیہ کے بیان آنے کے بعد بھی علمائے کرام کا خاموش رہنا معنی خیز ہے۔