گلبرگہ: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکاارجن کھرگے اور کے پی سی سی کے ترجمان پرینک کھرگے کو مشکلات کا سامنا۔ باپ بیٹے پر سرکاری اراضی پر قبضے کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی لوک آیکت میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ New Problem For AICC Chief Mallikarjun Kharge
بتایا جارہا ہے کہ چھ اگست سنہ 1981 کو ریاستی حکومت نے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر میموریل کمیٹی کو گلبرگہ شہر میں پولیس بھون کی عمارت کے ساتھ کلیانہ منڈپم کی تعمیر کے لیے 36 ہزار مربع فٹ کا پلاٹ الاٹ کیا تھا۔ ملکاارجن کھرگے جو اس وقت خود ریونیو منسٹر تھے، انہوں نے اس وقت کی ریاستی حکومت کو خط لکھ کر ایک سائٹ کا مطالبہ کیا تھا، ان کے مطالبے پر انہیں یہ جگہ دی گئی۔ اسی کے مطابق کلیانہ منڈپم کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ کہاجارہا ہے گزشتہ چار برسوں سے اس ویلفیئر ہال میں شادی بیاہ اور ثقافتی پروگرام منعقد نہیں ہو رہے۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن مانی کانت راٹھوڈ نے لوک آیکت کے دفتر میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسے کرناٹک پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی (KPES) کے دفتر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔