اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے میں پیش رفت

ریاست کرناٹک کے بنگلور میں آئی ایم اے حلال سرمایہ کاری کے نام پر سب سے بڑا دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس کمپنی کے مالک منصور خان نے شہر کے کئی معروف علما و سیاست دانوں کے ساتھ مل کر اس دھوکہ کو انجام دیا تھا اور ایک لاکھ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو چونا لگا تھا۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے میں پیش رفت
آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے میں پیش رفت

By

Published : Feb 6, 2020, 12:00 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:47 AM IST

آئی ایم اے کی اس دھوکہ دہی کے معاملے میں آج حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کامپیٹینٹ اتھارٹی کے اسپیشل آفیسر ہرش گپتا نے میڈیا کو اس معاملے میں چند اہم باتوں کا انکشاف کیا۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے میں پیش رفت

ہرش گپتا نے بتایا کہ کم و بیش 70 ہزار سرمایہ کار ہیں جنہیں تقریباً دو ہزار آٹھ سو کروڑ روپے مطلوب ہیں جبکہ اب تک کمپنی کی تقریباً 450 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی گئی ہیں۔ ایسے میں یہ کہنا مشکل ہوگا کہ سرمایہ کاروں کو کس حساب سے ان کا سرمایہ واپس ہوگا۔ تاہم ہرش گپتا نے بتایا کہ اس کے متعلق اسپیشل کورٹ ہی اس فارمولے کو طے کرے گا۔

کامپیٹینٹ اتھارٹی کے اسپیشل آفیسر ہرش گپتا

ہرش گپتا نے مزید بتایا کہ اس معاملے سے صحیح طریقے سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک اسپیشل کورٹ آئی ایم اے کیس ہی کی دیکھ ریکھ کے لیے قیام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے برس آئی ایم اے پونزی کمپنی کے بحران کے بعد اس کے حلال سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details