ملك كی دوسری ریاستوں كی طرح كرناٹك میں بھی عوام پٹرول،ڈیزل اور ضروری ایشاء كی قیمتوں سے پریشان ہیں ہوگئے ہیں۔ لوگوں میں مركزی حكومت كی پالیسیو كے خلاف زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔
كاگریس كے سینئر رہنماعبدالمنان سیٹھ نے روزمرہ كی زندگی میں استعمال ہونے والی ضروری ایشاء كی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے پر بی جے پی كی قیادت والی مركزی اور كرناٹك كی ریاستی حكومت پر جم كر تنقید كرتے ہوئے كہاكہ عوام كو پریشانیوں سے نجات دلانے كے لئے ڈبل انجن كی حكومت كے پاس كوئی حكمت عملی نہیں ہے۔اس سے صرف اور صرف عوام كو ہی پریشانیوں كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس كے رہنما عبدالمنان سیٹھ نے میڈیا سے بات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت روز نئے نئے قوانین لاکر عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ كردیا ہے۔ لوگوں كی پریشانیاں كم كرنے كے بجا ئے انہیں مختلف مسائل میں الجھانے كی كوشش كی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Criticising Karnataka CM جنتادل سیکولر کے رہنما نے بی جے پی حکومت پر منافرت پھیلانے کا الزام عائد کیا