اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں دلیپ کمار کے نام پر ایک کالج قائم کیا گیا - دلیپ کمار کے انتقال

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گلبرگہ کے سابق میئر ڈاکٹر اشفاق چلبل نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

گلبرگہ میں دلیپ کمار کے نام پر ایک کالج قائم کیا گیا
گلبرگہ میں دلیپ کمار کے نام پر ایک کالج قائم کیا گیا

By

Published : Jul 7, 2021, 7:25 PM IST

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر کرناٹک میں گلبرگہ کے سابق میئر ڈاکٹر اشفاق چلبل نے انہیں خراج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دلیپ کمار کے شیدائی ہیں۔

گلبرگہ میں دلیپ کمار کے نام پر ایک کالج قائم کیا گیا

انہوں نے بتایا کہ 2010 میں گلبرگہ شہر میں یوسف خان عرف دلیپ کمار کے نام پر کالج تعمیر کیا گیا تاہم اس کالج کے افتتاح کےلیے دلیپ کمار کو مدعو کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کی بنا پر وہ نہیں آسکے جس کے بعد میئر کی حیثیت سے میں خود دلیپ کمار کے گھر پہنچا اور سنگ بنیاد کی تختی کا سائرہ بانو کی موجودگی میں دلیپ کمار کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

گلبرگہ میں دلیپ کمار کے نام پر ایک کالج قائم کیا گیا

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ: سڑک کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح

آج بھی اس کالج کو دلیپ کمار کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ ڈاکٹر اشفاق چلبل ہر سال دلیپ کمار کی سالگرہ کے موقع پر بڑے پیمانہ پر تقریب منعقد کرتے ہیں۔ دلیپ کمار کے انتقال پر ڈاکٹر اشفاق چلبل نے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details