بنگلورو: ورلڈ ڈے اگینسٹ چائلڈ لیبر کے موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے بنگلور میں ایک بیداری ریلی کا افتتاح کیا اور کہا کہ چائلڈ لیبر کی بھرتی قابل سزا جرم ہے، لہٰذا عوام، والدین اور کاروباری افراد کو اس سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے. اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حاضرین کو حلف بھی دلوایا۔ اس سلسلے میں ماہر تعلیم عبد السبحان نے اپنے ایک اہم پیغام میں کہا کہ چائلد لیبر بھرتی نہ صرف حکومت بلکہ سوسائٹی کی ناکامی ہے، کہ بچے جو ملک کا مستقبل ہیں، ان کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر جیسے شرمناک جرم کے خاتمے کے لیے سوسائٹی اپنا رول ادا کرے اور عوام میں اس کی اہمیت کے تئیں بیداری لانے کا کام کریں۔ سدرامیا انسداد چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر ایم جی روڈ پر مہاتما گاندھی مجسمہ کے قریب بیداری مارچ کا آغاز کیا۔ سدارامیا نے کہا کہ نہ صرف والدین بلکہ کاروباری مالکان کو بھی اس سے آگاہ ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں حلف پڑھایا گیا ہے۔