اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kaveri Water Dispute کاویری پانی کے تامل ناڈو کو سپلائی نہ کئے جانے کا حل میکے داٹو اسکیم ہے: سدرامیہ - وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن

حکومت کرناٹک کی جانب سے تامل ناڈو کو کاویری ندی کے پانی کے سپلائی سے اپوزیشن بی جے پی سخت برہم ہے اور منڈیہ ضلع میں کسان اس کی مخالفت میں احتجاج کر رہے ہیں.

کاویری پانی کے تامل ناڈو کو سپلائی نہ کئے جانے کا حل میکے داٹو اسکیم ہے، سدرامیہ
کاویری پانی کے تامل ناڈو کو سپلائی نہ کئے جانے کا حل میکے داٹو اسکیم ہے، سدرامیہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 6:04 PM IST

کاویری پانی کے تامل ناڈو کو سپلائی نہ کئے جانے کا حل میکے داٹو اسکیم ہے: سدرامیہ

بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت میں بی جے پی کے رکن اسمبلی و سابق وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ سدرامیہ کی حکومت کسان مخالف ہے۔کاویری پانی کے تامل ناڈو کو سپلائی کئے جانے کے معاملے میں آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی جس میں وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے کہا کہ "ہمیں عام حالات میں پانی چھوڑنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے. مشکل حالات میں ہم مزید پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کے حل کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے مزید کہا کہ منسٹر فار واٹر ریسورسز دہلی روانہ ہونگے اور وکلاء کی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ کاویری واٹر مینجمنٹ اتھارٹی و سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے تاکہ اس مسئلے کا حل نکالینگے تاکہ ہماری ریاست کے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Kranti Surya Mahanayaka بیدر میں کرانتی سوریہ مہاناٹک کا انعقاد

وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے میں تسلیم کرتا ہوں کہ تامل ناڈو کو پانی فراہم کرنا مشکل ہے، چوںکہ ہماری ہی ریاست میں پانی کہ قلت ہے کہ اس سال برسات میں کمی پائی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کی قربانی سے پانی نہیں دیا جا سکتا۔ اب ہم مصیبت میں ہیں. ہم سب کو مل کر چلنا ہے. انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل میکیڈاتو اسکیم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details