اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Ibrahim Slam RSS and BJP آر ایس ایس و بی جے پی پہلے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں، سی ایم ابراہیم

سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس کے صدر سی ایم ابراہیم نے 75 ویں یوم آزادی كے موقع پر آر ایس ایس اور بی جے پی پر تنقید كرتے ہوئے كہاكہ عام لوگوں كے دلوں میں اپنے ملك كو لے كر جوش و جذبے كی كوئی كمی نہیں ہے لیكن آرایس ایس اور بی جے پی والوں كو اپنے اپنے گھروں پر ترنگا لہرا كر حب الوطنی كا ثبوت دینا ہوگا ۔cm ibrahim slam RSS and BJP

says cm ibrahim
says cm ibrahim

By

Published : Aug 14, 2022, 11:03 PM IST

بنگلورو:ملك كی دوسری ریاستوں كی طرح كرناٹك میں بھی 75 یوں یوم آزادی كے جشن منانے كی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ۔ریاست كے تمام اضلاع میں آزادی كا امرت مہوتسو كے لے كر عام لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔let rss bjp hoist tricolor on their houses first

cm ibrahim

اسی درمیان دارالحكومت بنگلورمیں بھی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر بی جے پی کی جانب سے امرت مہوتسو منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور ہر گھر ترنگا کا نعرہ دیا گیا ہے.

سابق مركزی وزیر سی ایم ابراہیم نے كہاكہ كسی كے كہنے پر عام لوگ حب الوطنی كا ثبوت كیوں دیں گے ۔ ملك كی آزادی میں عام لوگوں نے جتنی قربانیاں دی ہے اس كے بارے میں آر ایس ایس اور بی جے پی سوچ بھی نہیں سكتی ہے۔عام لوگ كیوں اسی تنظیموں كو وحب اووطنی كاثبوت دیں گے جنہوں نے ملك كے لئے كبھی جان نہیں دی ہے ۔

انہوں نے كہاكہ آر ایس ایس اور بی جے پی كے رہنماوں كو پہلے اپنے اپنے گھروں اور دفتروں پر ترنگا لہر كر دیكھائیں۔اس كے بعد عام لوگوں كو ہدایت دی ۔انہوں نے كبھی بھی ملك كی جنگ آزادی میں حصہ نہیں لیا۔

سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس کے صدر سی.ایم ابراہیم نے 75 ویں یوم آزادی كے موقع پر آر ایس ایس اور بی جے پی پر تنقید كرتے ہوئے كہاكہ عام لوگوں كے دلوں میں اپنے ملك كو لے كر جوش و جذبے كی كوئی كمی نہیں ہے لیكن آرایس ایس اور بی جے پی والوں كو اپنے اپنے گھروں پر ترنگا لہرا كر حب الوطنی كا ثبوت دینا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:Azadi ka Amrit Mahotsav: مسجد طحٰہ میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا گیا

ان كا كہنا ہے كہ مسلمانوں نے بھارت كی جنگ آزادی میں جس طرح سے قربانی دی ہے اسے كبھی بھی قیمت پر فراموش نہیں كیا جا سكتا ہے ۔مسلمانوں كو حب الوطنی ثابت كرنے كی كوئی ضرورت نہیں ہے۔ مسلمانوں نے اپنے ملك اور قوم كے لیے جو كارنامہ انجام دیا ہے ۔وہ تاریخیوں كے صفحات ہر درج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details