بنگلور: حال ہی میں اسلام و مسلم مخالف نفرت پھیلانے والے و ہیٹ مانگر کے طور پر شہر یافتہ بی جے پی لیڈر بسن گوڑا پاٹل نے مولوی تنویر ہاشمی پر دہشتگرد گروہوں سے رابطہ رکھنے کا الزام عائد کیا تھا جس کی پرزور مذمت کی گئی. سابق وزیر و جے ڈی ایس رہنما سی ایم ابراہیم، مولوی تنویر ہاشمی کے بچاؤ میں آگے آئے ہیں. سی ایم ابراہیم نے بسن گوڑا پاٹل کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ بسن گوڑا اس طرح کی بیان بازی اس لئے کررہا ہے کیونکہ بی جے پی اسے کرناٹک کا صدر یا اپوزیشن لیڈر بنانے کےلئے تیار نہیں ہے۔ لہذا وہ اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
سی ایم ابراہیم مولوی تنویر ہاشمی کے بچاؤ میں آگئے، بسن گوڑا پاٹل کے بیان پر کی کڑی تنقید - سی ایم ابراہیم مولوی تنویر ہاشمی کے بچاؤ میں آگئے
سی ایم ابراہیم مولوی تنویر ہاشمی کے بچاؤ کے لیے آئے جبکہ بی جے پی لیڈر بسن گوڑا پاٹل یتنال نے ان پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Published : Dec 12, 2023, 5:58 PM IST
یہ بھی پڑھیں:سی ایم ابراہیم کے باغی گروپ نے سی کے نانو کو جے ڈی ایس کا قومی صدر منتخب کیا
واضح رہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حال ہی میں مولوی تنویر ہاشمی کے ساتھ ایک اسٹیج شیئر کیا تھا، جس کے بعد بی جے پی رہنما نے مولوی تنویر ہاشمی پر دہشت گرد گروہ سے روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کون تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی کے سینئر ایم ایل اے بسن گوڑا پاٹل کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے اس الزام کو ثابت کریں کہ مسلم مذہبی رہنما سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس سے روابط ہیں۔
TAGGED:
Bisan Gowda Patil statement