ریاست کرناٹک کے یادگیر میں واقع سوداگر ہسپتال کےڈاکٹر رفیق سوداگر نے موسمی امراض سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کی۔
انھوں نے کہا کہ مانسون کےآمد کے ساتھ ہی مختلف موسمی امراض نمودار ہوتے ہیں جس کی وجہ مختلف امراض لاحق ہوتے ہیں، جیسے سردی زکام دست متلی اور قئے ہونا اور جاڑے سے بخار آنا یہ وہ شکایتیں ہیں جو اکثر ان دنوں میں دیکھی جاتی ہیں۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر رفیق سوداگر نے بتایا کہ مذکورہ علامتیں پائے جانے کے بعد جلد از جلد ڈاکٹر سے رجوع ہونا چاہئے۔