اردو

urdu

ETV Bharat / state

منگلورو پولیس فائرنگ کی سی آئی ڈی جانچ کے حکامات - شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف منگلورو

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف منگلورو میں ہوئے پرتشدد مظاہرے کے دوران تھانہ میں گھسنے کی کوشش کر رہے مشتعل ہجوم کو روکنے کے لئے پولیس فائرنگ معاملے کی کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی ) کو جانچ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

منگلورو پولیس فائرنگ کی سی آئی ڈی جانچ کے حکامات
منگلورو پولیس فائرنگ کی سی آئی ڈی جانچ کے حکامات

By

Published : Dec 23, 2019, 4:49 PM IST

دراصل پولیس کی گولی سے 17 دسمبر کو دو افراد کی موت ہو گئی تھی ۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما اور سابق وزیر اعلی سدھارميا دراصل عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے جسے ٹھكراتے ہوئے یدی یو رپا نے سی آئی ڈی جانچ کا حکم دیا ہے۔

اس دوران وزیر اعلی نے کانگریس پر اقلیتوں کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا 'یہ بد قسمتی ہے کہ تھانہ میں گھسنے کی کوشش کر رہے مشتعل ہجوم کو روکنے کے لئے پولیس کو ہتھیار استعمال کرنا پڑا ۔ سی آئی ڈی جانچ کے بعد معاملے کی حقیقت سامنے آ جائے گی جس سے پتہ لگ جائے گا کی پولیس کو ایسا کیوں کرنا پڑا'۔

اس سے قبل يدی یو رپا نے اتوار کو منگلورو کا دورہ کر کے مہلوکین کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details