بنگلور: بنگلور میٹرا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بی ایم ٹی سی کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 850 سے زائد طلباء و طالبات کو مومینٹوز، سرٹیفیکیٹس و انعامات سے نوازا گیا. اس موقع پر اعزاز حاصل کرنے والے طلباء و ان کے والدین نے خوشی اور ادارے کے تئیں تشکر کا اظہار کیا کہ ادارہ ہر قدم پر ان کے تعلیمی سفر میں ساتھ رہا اور امداد کے لئے ہاتھ بڑھایا.
Children of BMTC employees بی ایم ٹی سی ایمپلائز کے بچوں کو تعلیمی شعبہ میں نمایاں کامیابی پر ایوارڈ سے نوازا گیا - Children of BMTC employees were awarded
بنگلور میٹرا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بی ایم ٹی سی کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 850 سے زائد طلباء و طالبات کو مومینٹوز، سرٹیفیکیٹس و انعامات سے نوازا گیا. Children of BMTC employees were awarded for outstanding achievement
Published : Oct 19, 2023, 3:34 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Janata Dal Secular Gulbarga کسی بھی صورت میں بی جے پی سے اتحاد قبول نہیں کریں گے، جے ڈی ایس رہنما ناصر حسین
اس موقع پر ادارے کے سی ای او راگھویندر نے بی ایم ٹی سی کے ملازمین کے بچوں کے تعلیمی شعبوں میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا. اس موقع پر مہمانان خصوصی سابق ایم ایل اے سومیہ ریڈی و فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے طلباء کو نصیحت دی کہ وہ اونچے خواب دیکھیں اور ان کے حصول کے لئے محنت و جدوجہد کریں، پھر یقیناً کامیابی ان کے قدم چومیگی. یاد رہے کہ بی ایم ٹی سی کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی گزشتہ 15 برسوں سے بلا ناغہ یہ پروگرام منعقد کرتی آرہی ہے، تاکہ طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاسکے.
TAGGED:
Children of BMTC employees