اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلا ناغہ 40 دنوں تک نماز فجر ادا کرنے پر سائکلیں تقسیم

شہر بنگلور کے تقریباً 36 مساجد میں یہ مجرب طریقہ کو اپناکر بچوں میں عبادت کے شوق کو بڑھایا جارہا ہے۔

بلا ناغہ 40 دنوں تک نماز فجر ادا کرنے پر سائکلیں تقسیم
بلا ناغہ 40 دنوں تک نماز فجر ادا کرنے پر سائکلیں تقسیم

By

Published : Mar 3, 2020, 8:14 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں بچوں میں عبادت کی عادت کے فروغ دینے کے لیے سائکلوں کی تقسیم کی گئی۔

بلا ناغہ 40 دنوں تک نماز فجر ادا کرنے پر سائکلیں تقسیم

ایک دور تھا جب مساجد میں عموماً ریٹائرڈ بزرگ ہی پائے جاتے تھے اور بچوں کو مسجد سے بھگایا جاتا تھا کہ بچے شور مچاتے ہیں۔

لیکن ان دنوں بزرگوار بچوں کو مسجد اور نماز کی طرف راغب کرنے کے لئے انعامات کے سلسلے کو شروع کیا گیا ہے۔

بلا ناغہ 40 دنوں تک نماز فجر ادا کرنے پر سائکلیں تقسیم

اس سلسلے میں شہر کے پلنا گارڈن کی مسجد انصار میں 40 دنوں تک بلا ناغہ نماز فجر ادا کرنے پر ان میں سائکلیں تقسیم کی گئی۔

غور طلب بات یہ ہے کہ بچوں نے ان سردیوں کے ایام میں بھی بلا ناغہ فجر کی نماز ادا کی۔

بلا ناغہ 40 دنوں تک نماز فجر ادا کرنے پر سائکلیں تقسیم

علماء کرام نے مسجد انتظامیہ کی اس پہل کی خوب ستائش کی اور مبارکباد پیش کی۔

شہر بنگلور کے تقریباً 36 مساجد میں یہ مجرب طریقہ کو اپناکر بچوں میں عبادت کے شوق کو بڑھایا جارہا ہے۔

اس موقع پر علماء نے بتایا کہ 'یہ کوئی نیا نہیں بلکہ پرانا طریقہ ہے جو پہلے ہوا کرتا تھا بس ہم نے اسے جاری نہ رکھنے کی کوتاہی کی تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details