اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین مسلم نوجوان چیف منسٹر ایوارڈ سے سرفراز

سول ڈیفینس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 22 سول ڈیفینس والنٹیرز میں سے 3 مسلم نوجوانوں کو چیف منسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

تین مسلم نوجوانوں کو چیف منسٹر ایوارڈ
تین مسلم نوجوانوں کو چیف منسٹر ایوارڈ

By

Published : Jul 17, 2021, 5:22 PM IST

کرناٹک کے بنگلور میں سول ڈیفینس میں نمایاں خدمات انجام دے رہے 3 مسلم نوجوانوں کو چیف منسٹر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سول ڈیفینس حکومت کی والنٹری آرگنائزیشن ہے، جسے فسٹ ریسپانڈر کہا جاتا ہے، اس میں سول ڈیفینس کے والنٹیرز کو باقاعدہ آفات سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

ویڈیو


بنگلور کے اربن ضلع میں کل 15،000 والنٹیرز تعینات ہیں۔ جن میں نمایا خدمات انجام دینے والے 22 سول ڈیفینس والنٹیرز میں سے 3 مسلم نوجوانوں کو چیف منسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جن میں سید فواض اللہ کا نام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر سید فواض اللہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس قسم کے ایوارڈز ملت کے لئے نہایت فخر کی بات ہے، لہذا مسلم نوجوان سماجی خدمات میں پیش پیش رہ کر انسانیت کی فلاح کا کام کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details