اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: گلبرگہ میں وزیراعلی کا دورہ - وزیراعلی بی یس یدی یورپا خطاب کرینگے

ریاست کرناٹک کے وزیراعلی بی یس یدی یورپا آئندہ کل شہر گلبرگہ میں ہوں گے۔ یہاں وزیراعلیٰ کل صبح دیگر پروگراموں کا افتتاح کریں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

گلبرگہ شہر میں وزیراعلی کا دورہ

By

Published : Sep 16, 2019, 11:45 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:48 PM IST

یہاں کے این وی گراؤنڈ میں 11 بجے اس اجلاس سے وزیراعلی بی یس یدی یورپا خطاب کرینگے۔

ان کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں اور اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیراعلی کی آمد کے پیش نظر بی جے پی کے سابق ایم یل سی ششیل نمونی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کرناٹک کو غلط حکمرانی سے 17 سمتبر کو آزادی ملی تھی اسی لئے یہاں پر وزیراعلی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی جائے گی۔

گلبرگہ شہر میں وزیراعلی کا دورہ

اور اس دن 'کلیان کرناٹک اتسو' بھی منایا جائیگا۔ جس کے لئے پوری طرح سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیراعلی بننے کے بعد بی یس یدی یورپا اس علاقے کا پہلی بار دورہ کر رہے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کل اس ریاست اور اس خطے کی ترقی کے لئے کس طرح کے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

لوگوں میں وزیراعلی کے دورے کے تعلق سے کافی سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔ یہاں کی عوام ان کے دورے کے سلسلے میں کافی پر امید ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وزیراعلی ان کے شہر کے لیے کچھ خاص اعلانات کریں گے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details