اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: وزیر اعلی بی ایس یدیورپپا کا دوسرا کووڈ ٹیسٹ بھی مثبت - urdu news

اس سے قبل تین اگست 2020 کو ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ اس کے بعد منیپال ہسپتال میں ان کا علاج کیا گیا۔

bs yediurappa
bs yediurappa

By

Published : Apr 16, 2021, 4:05 PM IST

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کا دوسری بار کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس کے بعد انہیں منیپال اسپتال میں داخل کیا گیا۔

بیلگاوی میں انتخابی مہم کے دوران وہ 2 دن تک بخار میں مبتلا تھے۔ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق ہنگامی اجلاس ختم کرنے کے بعد انہوں نے ایم ایس رمئیا اسپتال میں چیک اپ کرایا۔

اس دوران ان کی کووڈ رپورٹ مثبت آئی۔ اس کے بعد انہیں اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر واقع منیپال اسپتال میں داخل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
ہریدوار: کمبھ میں شامل 30 سادھو کورونا مثبت

اس سے قبل تین اگست 2020 کو بھی ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ جس کے بعد منیپال ہسپتال میں ان کا علاج کیا گیا۔ واضح رہے کہ 12 مارچ کو انہوں نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details