کرناٹک: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مجلس بلدیہ کے چیئرمین ولاس پاٹل نے میڈیا سے شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کا کچرا نالیوں اور سڑکوں پر نا پھینکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے ہر وارڈ میں کچرا لے جانے کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ گھروں کے اطراف و اکناف کی نالیوں میں پانی کے باٹل، پالتھین کور زیادہ دیکھا جاتا ہے جس سے نالیوں کا بہتا ہوا پانی رک جاتا ہے اور پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے راہگیروں کو کافی تکلیف ہوتی ہے۔