گلبرگہ:گلبرگہ شہر میں 14 نومبر کے موقع پر اقرأ انگلش میڈیم اسکول میں چاچا پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم اطفال منایا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے لیے ثقافتی اور دیگر پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر محمد خواجہ گیسو دراز موظف محکمہ تعلیمات نے بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا انگلش میڈیم اسکول تعلیمی میدان میں کئی سالوں سے اپنی خدمات کو انجام دیتا آرہا ہے۔ خاص کر کے 14 نومبر کے موقع پر دو دنوں کے لیے یہاں پر اسکول طلباء و طالبات کے لیے مختلف پروگرام منعقد کر کے چاچا پنڈت جواہر لال نہروکے متعلق بچوں میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش گئی ہے۔ کیوں پنڈت جواہر لال نہرو سب سے زیادہ بچوں سے محبت کرتے تھے۔ اور انھوں نے خود اپنے جنم دن منانے کے بجائے یوم اطفال منانے کو کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: