اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rain Affected Areas in Bidar مرکزی ٹیم نے بیدر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا - بیدر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ

کرناٹک کے بیدر ضلع میں جولائی اور اگست کے مہینوں میں ہوئی بارش سے متاثرہ علاقوں کا مرکزی ٹیم نے معائنہ کیا اور ضلع میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ Central Team Inspects Rain Affected Areas in bidar

Rain Affected Areas in bidar
مرکزی ٹیم نے بیدر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

By

Published : Sep 10, 2022, 7:25 PM IST

بیدر: مرکزی وزارت داخلہ کی ایک ٹیم نے کرناٹک کے بیدر ضلع میں جولائی اور اگست کے مہینوں میں ہوئی بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور ضلع میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ پہلے انہوں نے بیدر شہر کے نیو آدرش کالونی میں سڑک کے نقصان کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں بیدر تعلقہ کے ہونا کیرا گاؤں کا دورہ کیا اور بارش سے تباہ شدہ مکانات کا جائزہ لیا اور نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔Central Team Inspects Rain Affected Areas in bidar

ضلع ڈپٹی کمشنر گووندا ریڈی نے بتایا کہ مکان کے نقصان کے لیے 10,000 روپے عارضی طور پر دیے گئے، بعد میں ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی طرف سے معاوضہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کے نقصان کو اے بی سی کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار کے مطابق معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ مرکزی ٹیم نے کمل نگر تعلقہ کے ہولاسمودرا گاؤں میں فصلوں کے نقصان اور ساولگی گاؤں میں مکانات اور فصلوں کے نقصان کا مشاہدہ کیا۔ بعد میں انہوں نے بھالکی تعلقہ میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا مشاہدہ کیا اور عہدیداروں سے جانکاری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Gehlot Inspected Rain Affected Areas: گہلوت نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

ڈائرکٹر وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود حکومت ہند ڈاکٹر کے منوہر، دیہی ترقی کی وزارت کے انڈر سکریٹری ایس بی تیواری، کرناٹک ریاست کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے افسران، مرکزی وزارت داخلہ کی ایک ٹیم بشمول جگدیش نے بیدر ضلع میں نقصان کا مشاہدہ کیا۔ اس ٹیم کے ساتھ ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم مومن، محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر ترامنی، بیدر تعلقہ تحصیلدار اناراؤ پاٹل اور دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details