ریاشت کرناٹک میں بنگلورو شہر کے قدیم ادارہ سینٹرل مسلم اسوسئیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران متاثر متوسط طبقے کے لوگوں میں ریشن کٹس تقسیم کیے گئے.
ضرورتمندوں میں راشن کٹس تقسیم - کرناٹک نیوز
کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن سے غریب و مزدور طبقہ پریشانیوں کا سامنا کررہا ہے۔ ایسے میں بہت سی فلاحی و سماجی تنظیمیں ضرورتمندوں کی مدد کے لئے آگے آ رہی ہیں۔
سینٹرل مسلم اسوسئیشن سے ضرورتمندوں میں ریشن کٹس تقسیم
ادارے کے فنڈ سے کل 1000 ریشن کٹس مستحق خاندانوں میں بانٹے جارہے ہیں۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ادارے کے ذمہ داروں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے غریب و متوسط طبقہ بری طرح سے متاثر ہے اور ایسے سوال نہ کرنے والے مجبور لوگوں تک اشیاء پہونچانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔