بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کر کے کہاکہ ’’کرناٹک کے نئے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کو مبارکباد دی۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں بی جے پی ایک مستحکم، کسانوں کے لئے ترقی یافتہ حکومت دے گی‘‘۔
بی جے پی کی مرکزی قیادت یدی یورپا کے ساتھ شاہ نے کہا کہ ’’میں کرناٹک کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ بی جے پی ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح پر عزم ہے‘‘۔مسٹر یدی یورپا نے جمعہ کی شام چوتھی بار کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر کوئی بھی مرکزی لیڈرموجود نہیں تھا۔ گورنر واجوبھائي والا نے 76 سالہ یدی یورپا کو حلف دلایا۔
بی جے پی کی مرکزی قیادت یدی یورپا کے ساتھ اس سے قبل بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جگت پرکاش نڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر یدی یورپا کی قیادت میں مستقل حکومت دینے کی بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک حکومت اپنے وجوہات سے گری ہے۔ وہاں مسٹر يدی یورپا آگے بڑھے ہیں۔ بی جے پی وہاں شفاف انتظامیہ دینے کے لئے پابند عہد ہے۔
مسٹر یدی یورپا کی عمر 75 سال سے زیادہ ہونے کے باوجود ان کے وزیر اعلی بننے کے بارے میں پوچھے جانے پر نڈا نے کہا کہ یدی یورپا کرناٹک بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر ہیں اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اسی لیے وہ وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا ہے کہ کوئی عمر دراز ہونے کے باوجود اپوزیشن لیڈر تو ہو سکتا ہے لیکن وزیر اعلی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی عمر وغیرہ موضوعات پر پارٹی بعد میں غور کریں گے۔