نیشنل ایجوکیشن پالیسی سے متعلق گہرائی سے مطالعہ کے لیے کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے بینر تلے منعقد کئے گئے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم و سیاسی تجزیہ کار پروفیسر شیو سندر نے نئی تعلیمی پالیسی کو ملک کے تعلیمی نظام کے لیے خطرہ بتایا۔
اس موقع پر طلبہ نے بتایا کہ 'نئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی ہرگز انقلاب نہیں بلکہ ملک کے تعلیمی نظام، سیکولر اقدار و تہذیب کے لیے ایک خطرہ ہے۔