اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایسا مرکز جہاں سال بھر درود شریف پڑھا جاتا ہے - درگاہ حضرت شیخ محمد سراج الدین جنیدی

بھارت کا اولین مرکز 'درود خوانی' بنام حجرہ صلوۃ گلبرگہ کی درگاہ حضرت شیخ محمد سراج الدین جنیدی میں قائم کیا گیا ہے جہاں سال کے 365 دن لگاتار درود شریف کا ورد کیا جاتا ہے۔

Durood Sharif is recited
Durood Sharif is recited

By

Published : Nov 2, 2020, 10:11 PM IST

ریاست کرناٹک شہر گلبرگہ کی درگاہ حضرت شیخ محمد سراج الدین جنیدی میں ملک کا اولین مرکز 'درود خوانی' گزشتہ برس 15 ربیع الاول کو قائم کیا گیا تھا۔

یہاں سال بھر درود شریف پڑھا جاتا ہے

اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشیں سراج بابا نے ای ٹی وی بھارت کے گفتگو کے دوران کہا کہ 'یہ حجرہ صلوۃ ملک کا اولین 'دورو خوانی' مرکز قائم کیا گیا ہے، یہاں پر 24 گھنٹے درود شریف پڑھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سال کے 365 دنوں کے لیے 365 گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

حجرہ صلوۃ میں درود شریف پڑھنے والوں کو تین وقت کا کھانا اور رہنے کا معقول انتظام ہوتا ہے اور جو بھی افراد یہاں پر نفل روزے کی نیت کر تے ہیں ان کے لیے سحر و افطار کا انتظام کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ درگاہ شریف کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین بھی درود شریف پڑھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details