بیدر: الحاج ڈاکٹر سیّد حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی دارالقضاءت بیدر نے عامة المسلمین کو ماہ ربیع المنورکی آمدپر پرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ نبی خانہ مبارک بیدر موقوعہ روبرو مدرسہ حضرت محمودگاوان بیدر میں حسب عمل درآمد قدیم امسال بھی 12روزہ محافل میلادالنبی ﷺ کابصدعقیدت واحترام کے ساتھ اہتمام کیا گیا ہے جس میں یکم ربیع الاوّل تا 12ربیع الاوّل تک روزانہ مقامی وبیرونی علمائے دین و واعظین کے خطابات روزانہ بعد نماز عشاء(۹ بجے شب)منعقد ہونگے۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Milad ul Nabi in Bidar نبی خانہ مبارک بیدر میں محافل میلاد النبیﷺ کا انعقاد - Milad ul Nabi in Bidar
الحاج ڈاکٹر سیّد حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی دارالقضاءت بیدر نے کہا ہے کہ نبی خانہ مبارک بیدر میں محافل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ Celebration of Milad ul Nabi held at Nabi Khana
Published : Sep 19, 2023, 5:53 PM IST
مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین کامل فقہ جامعہ نظامیہ ناظم معھد انوارالقرآن بیدر بعنوان شان ولادت مصطفےٰ ﷺ , پیر مولانا مفتی حافظ محمد جاوید احمد نظامی امام وخطیب کالی مسجد (موتی مسجد ) بعنوان آداب و اخلاق کی اہمیت ، مولانا مفتی حافظ محمد فیاض الدین نظامی کامل فقہ جامعہ نظامیہ وصدرنائب قاضی بیدروخطیب جامع مسجد بیدربعنوان خصائص مصطفےٰ ﷺ کے علاوہ ،4ربیع الاوّل بروز چہار شنبہ حضرت علا ّمہ مولانا محمد معز الدین قاسم بخاری کامل جامعہ نظامیہ صدر مدرس دارالعلوم حسنیہ گلبرگہ بعنوان حضور کی نورانیت و بشریت کی حقیقت ﷺ، 5ربیع الاوّل بروز جمعرات علامہ مولانا محمد حنیف قادری نظامی بانی مدرسہ انوار فاطمہ یمنگور ضلع کرنول بعنوان امام حسن کی سیرتؓ، 7ربیع الاوّل بروز ہفتہ مولانا مفتی سیّد سراج الدین کامل الحدیث جامعہ نظامیہ بانی ناظم جامعہ روضة البنات علی باغ بعنوان خاندانی رشتوں کا نباہ اسوہ رسولﷺ کی روشنی میں۔
جب کہ 8ربیع الاوّل بروز اتوار حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ محمد لطیف احمد قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ ،امام مکہ مسجد حیدرآباد بعنوان آیت قرآنی میں عظمت صاحب قرآن کی توصیح، 9ربیع الاوّل بروزپیرحضرت مولاناسیّدشاہ من اﷲ علوی شطاری معتمد عمومی آل انڈیامشائخ بورڈ حیدرآبادبعنوان اُمتی کا آقا ﷺ سے رابطہ کل اورآج، 10ربیع الاوّل بروزمنگل حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجیب خان نقشبندی نظامی بانی جامعہ طیبہ کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد بعنوان حضور اکرم ﷺ کی فلکی معجزات کی تفصیل،، 12ربیع الاوّل بروز جمعرات حضرت علامہ مفتی حافظ و قاری ڈاکٹر سیّد شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری پرنسپال ایسیموی کالج حیدرآباد بعنوان میلاد النبیﷺ اور عصر حاضرکو مخاطب کریں گے، 12 ربیع الاوّل بروز جمعرات بعد نماز عشاء موئے مبارک سرکار دو عالم ﷺ کی زیارت زیر نگرانی جناب الحاج ڈاکٹر سیّد حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی دار القضاءت بیدر بصد عقیدت واحترام کروائی جائے گی۔ ان محافل کا قمری تواریخ سے آغاز ہوگا۔ الحاج سیّداویس الدین قادری برادر قاضی نے شمع رسالت کے پروانوں وبادہ توحید کے متوالوں سے گذارش کی ہے کہ مع دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام علیحدہ سے رہے گا۔