بیدر: راشٹریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے 10ویں بٹالین ٹیم کمانڈر پردیپ کمار نے کہا کہ طوفان، سیلاب، آگ اور دیگر آفات کے موقع پر عوام احتیاط برتیں تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ وہ بیدر تعلقہ کے مرکھل گاؤں میں 10 ویں بٹالین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے ذریعے آفات سے نمٹنے کے لیے ایک کمیونٹی بیداری پروگرام کا افتتاح کر رہے تھے۔
حال ہی میں ماحولیات کے منفی اثرات کی وجہ سے آفات رونما ہو رہی ہیں، لہٰذا ہم سب کو ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے کہ ہمیں اپنی حفاظت کیسے کرنی چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے، آج ہم اس موک شو کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نازک حالات میں احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات حاصل ہونا نہایت ضروری ہے، عوام کو اگر معلومات ہو تو وہ خود بھی بچ سکتے ہیں اور اپنے اطراف اکناف کی عوام کو بچا بھی سکتے ہیں۔