اردو

urdu

ETV Bharat / state

Caps And Attar Business Flourish ماہ رمضان میں ٹوپیوں اور عطر کی فروخت عروج پر - عبدالطفر کی تیاریاں زور شور

ماہ رمضان میں عطر اور ٹوپیوں کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ مسلم اکثریتی محلوں میں اس کاروبار سے منسلک لوگوں نے آمدنی میں اضافہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سال کے بارہ مہینوں اسی طرح کاروبار کا سلسلہ چلتا رہا تو کچھ بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ماہ رمضان میں ٹوپیوں اور عطر کی فروخت عروج پر
ماہ رمضان میں ٹوپیوں اور عطر کی فروخت عروج پر

By

Published : Apr 15, 2023, 12:02 PM IST

ماہ رمضان میں ٹوپیوں اور عطر کی فروخت عروج پر

بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عبدالفطر کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ ضلع بیدر میں بھی ٹوپیاں اور عطر کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار میں تیزی آنے کے سبب دکانداروں میں خوشی پائی جا رہی ہے۔ آغاز کے ساتھ ہی روزہ اور نمازوں کی پابندی کی جاتی ہے جس کے چلتے قرآن مجید، جائے نماز مسواک تسبیحات اور اسلامی ٹوپیوں کی فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ضلع بیدر کی مرکز مسجد سے متصل علاقے میں قرآن مجید، تسبیحات ،جائے نماز ، ریحال، 30پارے، نورانی قاعدے، اسلامی کتابوں کے علاوہ مختلف قسم کے پرفیومز اور عطر سرمہ کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی ٹوپیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ ماہ رمضان میں ان سب چیزوں کے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔

اس سلسلے میں احمد خان پرفیوم کے مالک احمد خان نے بتایا کہ وہ پچھلے بارہ سال سے یہ کاروبار کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے لاک ڈاون کے سبب کاروبار نہ کے برابر رہا لیکن اس مرتبہ اس میں تیزی آئی ہے۔ اس سال اللہ کا فضل و کرم ہے حالات معمول ہیں اور پوری امید ہے کہ کاروبار بہت اچھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Traffic Jam In Bidar تہواروں کے موقع پر بیدر کی اہم سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال

ایک اور دکاندار الجمیل پرفیوم کے مالک جمیل کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اسلامی کتابیں، قرآن مجید کے علاوہ مختلف اقسام کی ٹوپیاں اور نئے دور کی تسبیح، سرموں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ عید سے پہلے ہی شب قدر کے سکیورٹی نوجوان ٹوپیا خرید رہے ہیں۔ کاروبار اچھا چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details