اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cancer Awareness Rally: بیدر میں کینسر شعور بیداری ریلی - بیدر میں کینسر شعور بیداری

ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں کینسر سے متعلق شعور بیداری ریلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

بیدر میں کینسر شعور بیداری ریلی
بیدر میں کینسر شعور بیداری ریلی

By

Published : Feb 6, 2023, 3:12 PM IST

بیدر:کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالہ سے بیدر ضلع میں صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے بیدر انڈین کینسر سوسائٹی کالابوراگی کے اشتراک سے ایک کینسر بیداری ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر رتیکانت سوامی نے کی۔ ڈسٹرکٹ سرویئر ڈاکٹر شنکریپا نے کہا کہ حالیہ دنوں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی، غیر صحت مند طرز زندگی، جسمانی وزن کا زیادہ بڑھ نا اور شراب نوشی ہے۔

بیدر میں کینسر شعور بیداری ریلی
بیدر میں کینسر شعور بیداری ریلی

شنکریپا نے کہا کہ ’’ہم سب لوگوں کو صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنی چاہئے۔ خصوصاً آج کا نوجوان اپنی صحت کو لے کر غیر سنجیدہ ہے جس کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہے خصوصا تمباکو سے تیار ہونے والی اشیاء کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے باوجود اس کے، نوجوان تمباکو سے بننے والی اشیاء کا استعمال کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ صحت کو نقصان دینے والی اشیاء استعمال نہ کریں۔

بیدر میں کینسر شعور بیداری ریلی

کینسر سے متعلق عوامی بیداری ریلی کے طور پر بیدر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیس سے ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کی اہم شاہراہوں کے علاوہ جنواڈا روڈ سے ہوتی ہوئی امبیڈکر سرکل سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرز کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ ریلی ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ ہمنا آباد، گورنمنٹ نرسنگ کالج برمس بیدر، ایس بی پاٹل ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ، ودیا ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، سرسوتی نرسنگ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، گرو نانک نرسنگ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ بیدر اور ضلع کی دیگر تنظیموں کی شرکت کے ساتھ یہ ریالی نکالی گئی

مزید پڑھیں:Cancer Awareness Day کشمیر میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈاکٹر پرویز صوفی

پروگرام کی نظامت ضلع آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر ویراشٹی نے کی۔ اس موقع پر راج شیکھرا پاٹیل، ڈسٹرکٹ لیپروسی کنٹرول آفیسر، ڈاکٹر کرن پاٹل، ڈسٹرکٹ تپ دق کنٹرول آفیسر، شرنیا سوامی، ڈاکٹر سنگیتا، ڈاکٹر ویریش برادارا، پرکاش واگے، جوئل بور، پروین اور ضلع صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کے عملہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details