اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات غیر ضروری - کرناٹک میں آج کل 15 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات

ریاست کرناٹک میں آج کل 15 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

ضمنی انتخابات غیر ضروری
ضمنی انتخابات غیر ضروری

By

Published : Dec 5, 2019, 3:32 PM IST

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں میں ریاست میں ایک سیاسی اٹھا پٹک کو دیکھی گئی
جس میں بی جے پی نے اقتدار میں بیٹھے کانگریس اور جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت کو گرانے کے لیے دونوں پارٹیوں کے 17 رکن اسمبلی پر مبینہ طور پر' آپریشن کملہ 'چلایا تھا۔جس کے بعد ان ارکین اسمبلی نے اسمبلی سے استعفی دے دیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ انتخابات ہورہے ہیں۔

ضمنی انتخابات غیر ضروری

اس سلسلے میں شہر کے کئی دانشوران کی رائے ہے کہ یہ انتخابات بلکل ہی غیر ضروری طور پر منعقد کیے گئے تاکہ چند رشوت خور سیاستداں اپنے مفاد پرستی کی خاطر پارٹیاں بدلتے رہیں جس سے عوام کو ہراسانی لاحق ہو۔
اس سلسلے میں یہ بھی مطالبہ ہے کہ اینٹی ڈیفیکشن قانون کو مضبوط بنایا جائے کہ پارٹی بدلنے کی گندی سیاست ختم ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details