کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں گزشتہ روز سے چھوٹ دے دی گئی ہے، لیکن بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یادگیر: بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ - People don't have money from lockdown
کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن سے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے بازاروں میں خریداروں کی مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یادگیر: بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
مزید پڑھیں:رائچور: پولیس افسر نے سبزی کو ماری لات
مقامی خریدار مصطفیٰ نے بتایا کہ روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو نے کی وجہ سے عام لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول، ڈیزل، بجلی کا بل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کافی پریشان ہیں۔