اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر سے بنگلور کے لیے بس خدمات شروع - یادگیر سے بینگلور

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے نیا بس اسٹینڈ سے بنگلور کے لئے بس خدمات شروع کی گئی ہیں۔

Bus services from Yadgir to Bangalore started
یادگیر سے بینگلور کے لیے بس خدمات شروع

By

Published : May 29, 2020, 10:20 AM IST

بنگلور کے لیے دن میں یادگیر ڈپو سے چار بس چلائی جا رہی ہیں۔ یادگیر سے بنگلور کے لئے 645 روپے کا ٹکٹ ہے۔ مسافروں کو بکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

یادگیر سے بینگلور کے لیے بس خدمات شروع

یادگیر سے بنگلور کے لیے صبح سات بجے سے بس خدمات شروع ہوگی۔ تمام مسافرین کو بس میں بیٹھنے سے پہلے تھرمل اسکریننگ کے عمل سے گزرنا ہے۔

ساتھ میں مسافرین کا موبائل نمبر اور پتہ بھی درج کیا جارہا ہے۔ یادگیر ڈپو کے علاوہ بنگلور کے لیے بس خدمات تعلقہ شاہ پور ڈپو اور تعلقہ شورا پور بس ڈپو سے بھی بنگلور کے لئے بس خدمات شروع کی گئی ہیں۔

یادگیر سے بینگلور کے لیے بس خدمات شروع

ٹرینوں کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مسافرین کو مجبوری میں بس کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے جو کافی مہنگا ہے۔ یادگیر سے سے بینگلور کے لیے ٹرین کا ٹکٹ 150 سے دو سو روپے تک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details