گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ، یادگیر اور رائچور میں گلبرگہ شہر کی معروف سماجی، ملی اور خدمت گزار شخصیت زین الدین صاحب کے انتقال پر گلبرگہ میں غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ رائچور ضلع سے ایک قافلہ عمرہ کے لیے روانا ہوا تھا۔ کل رات مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے راستے میں بس کو حادثہ پیش آیا۔ جس میں آٹھ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ جن میں گلبرگہ کے صالحین ٹورس اینڈ ٹراویلس کے پروپرائٹر الحاج زین الدین شیرنی فروش اور یادگیر کے ایک عمرہ زائر، رائچور شہر کے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ اس خبر کو سن کر گلبرگہ، رائچور، یادگیر شہر کے عوام میں غم ماحول دیکھا جارہا ہے۔ گلبرگہ میں جناب زین الدین صاحب کی انتقال کی خبر سن کر یہاں کے کئی کاروباری حضرات نے خواجہ بازار، نور باغ اور دیگر جگہوں پر دکانیں بند کر کے غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اصغر چلیل نے بتاتے ہوئے کہا کہ شہید محمد زین الدین صاحب شیرنی فروش کے انتقال کی خبر سُن کر بہت زیادہ رنج و ملال ھوا آپ نے اپنی مُخلصانہ خدمات سے لوگوں کے دِلوں میں وہ مقام بنایا جِس کی وجہ سے لوگ آپ کی شخصیت کو کبھی نہ بُھول سکیں گے۔ الحاج زین الدین صاحب کی بے لوث خدمات ہیں، خاص کر کے غریب لاوارث عوام کے کفن دفن کی اپنے ذاتی خرچ سے چالیس سال تک اپنی خدمات کو انجام دیتے رہے۔