اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: 'بجٹ میں اقلیتوں کے لیے مختص فنڈ ناکافی' - کرناٹک نیوز

کانگریس پارٹی کے ریاستی سیکرٹری عبدالرزاق نے کہا کہ ریاستی بجٹ میں علاقے کلیان کرناٹک کے لیے پندرہ سو کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو اس علاقے کی ترقی کے لیے ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس علاقے کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

کرناٹک: 'بجٹ میں اقلیتوں کےلیے مختص فنڈ ناکافی'
کرناٹک: 'بجٹ میں اقلیتوں کےلیے مختص فنڈ ناکافی'

By

Published : Mar 10, 2021, 9:51 AM IST

حکومت کرناٹک نے رواں سال کا بجٹ پیش کیا جس میں اقلیتوں کی ترقی کے لیے 15 سو کروڑ روپے مختص کیے۔

اس ضمن میں ضلع یادگیر کے اقلیتی رہنماوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ ریاستی بجٹ کو لے کر مختلف سیاسی و غیر سیاسی اقلیتی رہنماوں نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اس بجٹ کو اقلیتوں کے حق میں ناکافی اور مایوس کُن بجٹ قرار دیا ہے۔

کرناٹک: 'بجٹ میں اقلیتوں کےلیے مختص فنڈ ناکافی'

کانگریس پارٹی کے ریاستی سیکرٹری عبدالرزاق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی بجٹ میں علاقے کلیان کرناٹک کے لیے پندرہ سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو اس علاقے کی ترقی کے لیے ناکافی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس علاقے کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت یہاں کی فیکٹریوں کو بھی دوسرے اضلاع میں قائم کرنا چاہتی ہے۔ اسی بات سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ریاستی حکومت اس علاقے کی ترقی کے لئے کتنی سنجیدہ ہے۔

کانگریس رہنما اور رکن بلدیہ یادگیر شیخ محبوب نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے بجٹ میں پندرہ سو کروڑ روپے رکھا گیا ہے جو ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ کانگریس حکومت میں شادی بھاگیہ اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے پچاس ہزار روپے حکومت کی جانب سے دئیے جاتے تھے اس اسکیم کو بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم سمجھتے تھے کہ رواں سال بجٹ میں اس اسکیم کو شروع کرنے کے بات کی جائے گی اور اس کے لیے بھی فنڈز مہیا کیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا کانگریس پارٹی کے سابق ریاستی یوتھ سیکریٹری راگھویندر نے کہا کہ یہ بجٹ عام آدمی کا بجٹ نہیں ہے اس بجٹ سے عوام خوش نہیں ہے۔

حکومت نے مہنگائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر میں ایک انجینئرنگ کالج ہونا تھا اس کے لئے بھی ریاستی حکومت نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ کرناٹکا مسلم یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ذاکر احمد نے کہا کہ بی جے پی حکومت کہتی ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس یہ صرف پارٹی کا ایک نعرہ ہے۔ حقیقت میں اس کا زمین پر کوئی عملی اقدام نظر نہیں آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details