اس موقع پر ضلع یادگیر کانگریس پارٹی کے صدر مری گوڈا پاٹل نے بابو جگجیون رام کی تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس ریڈی نے کہا کہ بابو جگجیون رام کسانوں کے ہمدرد تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا۔
آج ہم ان کے یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور پارٹی کے تمام قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔
سابقہ قانون ساز کونسل و سینئر کانگریس رہنما تنور چنا ریڈی پاٹل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابو جگجیون رام نے آزادی سے پہلے ملک کے قائدین سے مل کر ملک کی آزادی کے لیے جدوجہد میں اہم رول ادا کیا ہے۔
وہ حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر تھے خاص کر غریبوں اور کسانوں کے لیے انہوں نے ملک کی آزادی کے بعد کی خدمات کو متعارف کرایا۔
وہ ہمیشہ غریبوں اور کسانوں کے لیے فکر مند رہا کرتے تھے اس موقع پر رکن بلدیہ منصور احمد افغان، رگھوویندر، وینکٹ ریڈی رکن بلدیہ، یعقوب درزی، لکشمن، کے علاوہ کانگریس پارٹی کے کئی سینیئر قائدین و اراکین موجود تھے۔