اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: بی ایس پی نے انسداد گئو کش قانون کی مخالفت کی - anti cow slaughter act in karnataka

کرناٹک اسمبلی سے گذشتہ دنوں انسداد گئوکشی قانون پاس کیا گیا، اب اس کی مخالفت ریاستی سطح پر ہورہی ہے۔

بی ایس پی کی جانب سے انسداد گئو کش قانون کی مخالفت
بی ایس پی کی جانب سے انسداد گئو کش قانون کی مخالفت

By

Published : Jan 11, 2021, 8:48 PM IST

بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) گلبرگہ ضلع کی جانب سے حضرت شیخ علی ٹیک درگاہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں انسداد گئوکشی قانون کی سخت الفاظ میں مخالفت کی گئی۔

بی ایس پی کی جانب سے انسداد گئو کش قانون کی مخالفت

اس موقع پر گلبرگہ ضلع بی ایس پی پارٹی کے صدر ملیکا ارجن کوڈلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت بیف ایکسپورٹ کمپنیوں پر پابندی لگانے کے بجائے کرناٹک میں گئوکشی پر پابندی عائد کر کے کسان، دلت اقلیتی طبقے کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرناٹک میں گئوکشی پر پابندی کر کے ہندو مسلم کے درمیان نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔

گئوکشی بلس کو جاری کر کے دلت، قریش، طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اگر گئوکشی پر پابندی عائد کرنا ہے تو مکمل بیف ایکسپورٹ کمپنیوں کو بند کر نا ہو گا، اس کے بعد اس قانون کو جاری کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:بنگلورو: جنسی زیادتی اور مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ بنانے کا الزام

کرناٹک میں اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی ایس پی پارٹی کے جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کی بات کہی ہے۔

اس موقع پر شیخ منیر کو گلبرگہ سٹی کور اور شیخ احمد کو گلبرگہ سٹی پریسیڈنٹ بنایا گا۔

اس دوران درگاہ کے متوالی مقبول شاہ، بی ایس پی پارٹی کے کارکنان شانو، سلمان، عمر، ابرار اور حبیب وغیرہ نے شرکت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details