اردو

urdu

ETV Bharat / state

BSP Leaders Protest in Bidar: بیدر میں بی ایس پی رہنماوں کا احتجاج - بیدر کی خبریں

بی ایس پی رہنماوں نے کہا کہ تحصیل دار معاملے میں جن دلت رہنماوں کی گرفتاری Arrest of Dalit Leaders in Bidar عمل میں آئی ہے انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے اور ہمن آباد تحصیلدار کو گرفتار Demand to Arrest Humnabad Tahsildar کیا جائے۔

بیدر میں بی ایس پی رہنماوں کا احتجاج
بیدر میں بی ایس پی رہنماوں کا احتجاج

By

Published : Feb 3, 2022, 5:13 PM IST

بیدر:کرناٹک کے ضلع بیدر میں بہوجن سماج پارٹی نے ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج Protest Against Desecration of Ambedkar's Image کیا۔ یہ احتجاج ریلی کی شکل میں شہر کے امبیڈکر چوک سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے دفتر پہنچی اور ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔

بیدر میں بی ایس پی رہنماوں کا احتجاج

اس موقع پر بہوجن سماج کے رہنما ماروتی BSP Leader Maruti نے کہا کہ بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر کی بے حرمتی ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائچور کے جج نے26 جنوری کو بابا صاحب امبیڈکر کی جو تصویر ہٹائی ہے۔ اس حرکت پر جج کے خلاف حکومت کو کاروائی کرنی Government Should Take Action Against The Judge چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمنا آباد تحصیل دار کے معاملے میں جن دلت رہنماوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے اور ہمناباد تحصیلدار کو گرفتار کیا جائے۔ اس احتجاج میں بہوجن سماج پارٹی کے کئی اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Non-teaching Staff Protest in Gaya: گیا میں کالج کے غیر تدریسی ملازمین کا انٹرمیڈیٹ امتحان کے دوران احتجاج

واضح رہے کہ 26 جنوری کو امبیڈکر کی تصویر ہٹانے کے خلاف ہمناباد میں بہوجن سماج پارٹی کے رہنما ہمنا آباد تحصیلدار کو میمورنڈم دینے کیلئے تحصیل آفس پہنچے تھے جہاں پر تحصیلدار کے میمورنڈم قبول نہ کیے جانے پر بہوجن سماج پارٹی کے لوگوں نے احتجاج کیا اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

ہمناباد تحصیلدار نے بہوجن سماج پارٹی کے رہنماوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس درج کیا جس پر پولیس نے بی ایس پی رہنماوں کو گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details