اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثات کو روکنے کے لیے بورڈ نصب کرنے کا مطالبہ - یادگیر نیوز

یادگیر میں بہوجن سماج پارٹی کے ضلعی صدر تجمل حسین نے کہا کہ آئے دن نئے ریلوے بریج بائی پاس روڈ پر کئی حادثے ہو رہے ہیں جس کو لے کر انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔

بی ایس پی رہنما کا یادگیر انتظامیہ سے مطالبہ
بی ایس پی رہنما کا یادگیر انتظامیہ سے مطالبہ

By

Published : Oct 31, 2020, 10:05 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بہوجن سماج پارٹی کے ضلعی صدر تجمل حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن نئے ریلوے بریج بائی پاس روڈ پر کئی حادثے ہو رہے ہیں۔ ان حادثوں کی وجہ سڑک کی دونوں جانب گھنی جھاڑیاں ہیں جس کی وجہ سے دوسری سمت سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آتی ہیں جس کے سبب کئی حادثات ہو رہے ہیں۔

بی ایس پی رہنما کا یادگیر انتظامیہ سے مطالبہ

بی ایس پی رہنما تجمل حسین نے کہا کہ ظہیر نامی ایک شخص کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ ہم نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ایسے کئی پانچ سے چھ حادثاتی زون ہیں جہاں پر حادثے ہونے کا خدشہ ہیں۔ ایسے زون میں فوری طور پر معلومات کے لیے بورڈ لگائے جائیں اور سڑک کی دونوں جانب گھنی جھاڑ یوں کو فوری طور پر کاٹا جائے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے ریلوے بریج کے دونوں جانب چھوٹی جھاڑیوں کو کاٹ کر صاف تو کیا گیا ہے، لیکن ابھی بھی بریج سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آتی ہیں۔ جس کے باعث حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔

بی ایس پی رہنما تجمل حسین نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کے دونوں جانب جو کاشتکار زمین پر گھنے درخت ہیں انہیں ان کے کسان کو نوٹس دے کر درختوں ہٹایا جائے۔ تاکہ شہر میں کوئی اور حادثاتی موت واقع نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری

ABOUT THE AUTHOR

...view details