بیدر:جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے معاون امیر مقامی محمد عارف الدین کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بیدر کی جانب سے اسلامک بک سنٹر بیدر میں چلایا جاتا ہے اس اسلامک بک سنٹر چلانےکا مقصد ملت میں دینی دعوتی اور اصلاحی کتابوں کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کرنا ہے کہ اللہ نے ہمیں کس لیے دنیا میں پیدا فرمایا ہے؟ ہمیں کیا کیا کام کرنا ہے اور کون کون سے کام ہمیں نہیں کرنا چاہیے؟
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں رمضان سے متعلق کتابوں کے علاوہ ترجمہ والے قرآن لوگ زیادہ لے رہے ہیں۔ شہر بیدر کے بیس حلقوں میں قرآن سماعت کے نام سے پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں جس میں شہر کی کئی خواتین شرکت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ماہ رمضان میں 150 سے زائد قرآن مجید تقسیم کئے گئے ہیں۔ خواتین کے لئے مسلسل سماعت قرآن کے پروگراموں کی وجہ سے خواتین میں قرآن سننے اور قرآن پڑھنے میں زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین میں قرآن مجید کی تقسیم کی جاتی ہیں۔