بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کو کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کی جانب سے ریاست کے ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں اور جنگلی حیات کے محفوظ مقامات میں ریلوے کے مختلف پروجیکٹ شروع کرنے میں تعاون کی درخواست کو مسترد کر دیا۔Rail projects
بومئی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ 'وجین دو طرفہ بات چیت کے لئے یہاں تھے جیسا کہ جنوبی زون کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ کیرالہ حکومت نے اپنے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کے لیے تعاون طلب کیا، جن میں کنہنگڈ-کنیور ریل لائن روٹ اور دیگر ہائی وے پروجیکٹس شامل ہیں۔ مجوزہ ریل لائن پروجیکٹ کا روٹ کیرالہ میں 40 کلومیٹر اور کرناٹک میں 31 کلومیٹر ہے۔ تاہم یہ کرناٹک کے لیے زیادہ فائدہ مند نہیں ہے۔
اس کے علاوہ یہ مغربی گھاٹ کے حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں سے گزرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ یہ واضح طور پر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کو بتا دیا گیا ہے کہ ریاست کرناٹک کے لیے اس پروجیکٹ کے لیے مزید تعاون کرنا ممکن نہیں ہے۔'