منگلورو:کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پوکسو) قانون معاملے کے سلسلے میں نابالغ لڑکیوں کے مبینہ جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار مروگا مٹھ کے پجاری شیومورتی شرنارو کے خلاف کارروائی میں تاخیر پر ریاستی حکومت کے خلاف عائد الزامات کی کو آج مسترد کردیا۔ Bommai On Shivamurthy Murugha
یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا، ایسی باتوں پر ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔ ہم نے انہیں (پولیس) کو کھلی چھوٹ دی ہے اور وہ اسی کے مطابق اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ لہٰذا، اس تناظر میں اس معاملے پر کسی وضاحت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔'