گلبرگہ:فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جارہی بمباری اور نسل کشی کے خلاف گلبرگہ کی مختلف تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے زبردست احتجاج منظم کیا۔ فلسطین میں لگاتار ایک ماہ سے اسرائیل بمباری کر رہا ہے۔ جس سے غزہ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں بزرگ، نوجوان اور معصوم بچے جان بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے لگاتار بمباری سے فلسطین پوری طرح سے قبرستان بن چکا ہے۔ یہاں پر بڑے پیمانے پر امریکہ کی حمایت سے تباہی کی گئی ہے۔ فلسطین میں کی جارہی نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں عالمی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں بھی آل آرگنائزیشن گلبرگہ سوشل پولیٹیکل اینڈ ریلجیس کے جانب سے ضلع کمشنر آفس کے سامنے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: