اس موقع پر محمد مکرم نائب پرنسپل الامین اردو ہائی سکول نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کا قیام 2002 میں عمل میں آیا جبکہ الامین اردو ہائی اسکول میں اس کی شاخ کا قیام 2004 میں ہوا۔ اب تک ہزاروں طلبہ وطالبات نے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے امتحان میں دینی تعلیمی کورسس میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور سند بھی حاصل کی.
بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے امتحانات - بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے امتحان
کرناٹک ریاست کے ضلع بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آج 130 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی. انہوں نے مزید کہا کے بورڈ کی جانب سے دیے جانے والے امتحانات کے لیے خصوصی نصاب ہوتا ہے جس کو بچوں میں خصوصی طور پر کو سکھایا جاتا ہے.
محمد مکرم نے سرپرستوں سے اپیل کی کہ اسے بچے جو عصری تعلیم حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ میں دینی تعلیم حاصل نہیں کی ہو ایسے بچوں کے لیے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک سنہری موقع عطا کرتا ہے. اپنے بچوں اس امتحانات میں داخلے کرواکر ان کی دنیا و آخرت سنوارنے میں ان کی مدد کریں.