اردو

urdu

By

Published : Jun 28, 2020, 4:15 PM IST

ETV Bharat / state

بنگلور: کووڈ قوانین کی خلاف ورزی پر فوجداری مقدمات درج کرنے کا انتباہ

بنگلور پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ شہر میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے سے متعلق پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

B'luru top cop warns of criminal cases against Covid protocol violators
بنگلور: کوویڈ قوانین کی خلاف ورزی پر فوجداری مقدمات درج کرنے کا انتباہ

ڈپٹی کمشنر آف پولیس اور بی بی ایم پی کے عہدیداروں نے سڑکوں پر گھوم کر عوام کو ماسک پہننے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔

پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے بے احتیاطی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے انبتاہ دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ماسک پہننے اور سماجی دوری برقرار رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے بنگلور کے شہری سے ماسک پہننے اور معاشری فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر کوئی شخص اس سلسلہ میں بحث و تکرار کرتا ہے تو اس کی اطلاع 100 نمبر پر دیں، ہم آپ کے کال پر کاروائی کرنے کےلیے پوری طرح تیار ہہیں‘۔

اس سلسلہ میں شعور بیداری کےلیے ڈی سی پی روہنی کٹوچ نے خصوصی مہم چلائی تاکہ ہر شخص کو کوویڈ قوانین پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جاسکے۔

اسی طرح پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے بھی تجارتی اداروں پر چھاپے مارتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ قوانین کی سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

بنگلور نارتھ زون ڈی سی پی ششی کمار نے کچھ دکانوں کو بند کردیا تھا کیونکہ یہاں کوویڈ قوانین پر عمل آوری ندارد تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details