اردو

urdu

ETV Bharat / state

خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے، ڈاکٹر ریشما کور - Blood donation is the greatest service

Blood donation is the greatest service to humanity۔ گرو نانک انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات دینے کا کام قابل تحسین ہے۔

خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے: ڈاکٹر ریشما کور
Blood donation is the greatest service to humanity Dr Reshma Kaur

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 4:10 PM IST

بیدر:روٹری کلب، سلور اسٹار اور گرو نانک اسپتال بیدر کے اشتراک سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں کو ایک اچھا پیغام دیتی ہیں، لوگوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات دینے کا کام قابل تحسین ہے، گرو نانک انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کہا۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم عطیہ ہے، بہت سے لوگ خون دینے سے ڈرتے ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہم جتنا زیادہ خون عطیہ کریں گے اتنا ہی تازہ خون ہمارے جسم میں آتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر شخص کو خون کا عطیہ کرنا چاہیے۔ گردوارہ کے بانی صدر آنجہانی پنت رتن شرومنی سردار جوگا سنگھ جی کے 90ویں یوم پیدائش کے موقع پر گرو نانک اسپتال، گوردوارہ بیدر میں خون کا عطیہ کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

Educationist Dr Reshma Kaur on Urdu میرے والد اردو کے بڑے شیدائی تھے، ماہر تعلیم ڈاکٹر ریشما کور

اس کیمپ کے لیے گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ روٹری کلب کے رکن بسواراج نے کہا کہ گرو نانک انسٹی ٹیوٹ تعلیمی ادارہ سماجی شعبوں میں اچھا کام کر رہا ہے اور انہوں نے بلبیر سنگھ کی جانب سے تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سردار پنیت سنگھ، سیکرٹری پوجا جارج، کرن، نوین گوئل، ڈاکٹر سنگمیش، ابھیشیک، بھاویش پاٹل، اشوک منجو، مہیش، راگھویندر، اروند پاٹل، کرشنا، منجو کھوبا، منوج، پوجا، گویتا پاٹل، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کامیشور راؤ موجود تھے۔ اس موقع پر 150 سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details