ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں گرو نانک جینتی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جائےگا۔ یہ یک روزہ خون عطیہ کیمپ گرونانک ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شانتی سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرو نانک جنتی کے موقع پر گرونانک ہسپتال بیدر میں یک روزہ خون عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ جسمانی اعتبار سے نہایت ضروری ہے۔ صحت مند انسان کو سال میں دو بار خون کا عطیہ دینا چاہیے۔ خون کا عطیہ دینے کی وجہ سے انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے اور جسم میں نیا خون گردش کرتا رہتا ہے۔