اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ramazan And Eid 2023 گلبرگہ میں تجارتی مراکز کی رونقیں بحال، عید کی خریداری عروج پر - تجارتی مراکز کی رونقیں بحال

گلبرگہ شہر میں کورونا وبا کے بعد لوگ اب اس مرتبہ مساجد میں عبادت اور بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 19, 2023, 2:39 PM IST

گلبرگہ میں رمضان کی رونق و عید کی خریداری

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ کے مسلم علاقوں میں اس مرتبہ رمضان کی روایتی رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران گلبرگہ میں عید کی خریداری کیلئے اندرون شہر سمیت دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد گلبرگہ کے تجارتی و کاروباری بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے خواتین اور بچوں کے رش میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے یہاں کے عوام اور تاجروں سے 2023 کا رمضان المبارک کسی طرح سے گزار رہا ہے۔ اس سے متعلق بات چیت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تاجر اکبر نے کہا کہ اس سال 2023 کے ماہ رمضان المبارک میں مسلمان بڑے عقیدت محبت اور جوش کے ساتھ روزہ، نماز، تراویح کی پابندی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کیوں کہ گزشتہ دو سالوں سے رمضان المبارک کورونا وائرس اور لاک ڈون کی نظر رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو مساجد اور مارکیٹ میں جانے پر پابندی عائد تھی لیکن اس ماہ رمضان المبارک میں عوام کھل کر عبادت کر رہے ہیں۔ خواتین بچے بوڑھے بازاروں میں جاکر عید کی خریداری کررہے ہیں۔

اس سال تاجروں میں ایک خوشی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے تاجروں کے لئے رمضان المبارک میں کاروبار نہیں تھا۔ اس سال یہاں کے مسلم چوک، درگاہ روڈ، کپڑا بازار اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں دوکانیں لگائی گئی ہیں جہاں رمضان المبارک کی رونقیں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :Ramdhan 2023 چِلچِلاتی دھوپ اور گرمی کی تمازت کے باوجود مسلمان حکم الہی پر پابند عہد

ABOUT THE AUTHOR

...view details