اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گئو کشی مخالف بل بی جے پی کی منصوبہ بند سازش' - قریشی برادری کرناٹک

انہوں نے کہا کہ دستور ہند کے مطابق ہر آدمی کو چاہیے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو اس کو اپنے مذہب اور اپنے طریقے سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

BJP's anti-cow slaughter bill a planned conspiracy said Qureshi Community Vice President
'گئو کشی مخالف بل بی جے پی کی منصوبہ بند سازش'

By

Published : Dec 17, 2020, 7:54 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں آل انڈیا جمعیت القریش کرناٹک کے نائب صدر محمد نبی قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گئوکشی مخالف بل بی جے پی کی منصوبہ بند سازش ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

'گئو کشی مخالف بل بی جے پی کی منصوبہ بند سازش'

انہوں نے کہا کہ گئو کشی مخالف بل دستور ہند کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہے اگر ایسا قانون بنایا جائے گا تو ملک کی عوام، خاص کر پسماندہ طبقات کی سماجی و معاشی زندگی پر گہرا اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ دستور ہند کے مطابق ہر آدمی کو چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو اس کو اپنے مذہب اور اپنے طریقے سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل سے نہ صرف قریشی برادری سے جڑے لوگ بے روزگار ہو جائیں گے بلکہ اس کا اثر کسانوں پر بھی پڑے گا، جو گائے، بیل اور دیگر جانوروں کی پرورش کرتے ہیں اور یہ کسان وقت پڑنے پر اس کو فروخت کرکے دوسرے جانور خریدتے ہیں یا پھر اپنی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان جانوروں کو خریدنے والا ہی نہیں ہوگا تو کسانوں کے پاس جانوروں کو بیچنے کے لیے کوئی خریدار نہیں ہوگا۔ یہ ایک نظام ہے جو کئی سالوں سے چلا آ رہا ہے۔ ریاستی حکومت گئوکشی مخالف بل اگر واپس نہیں لیتی ہے تو ہم ضلع اور ریاستی سطح پر اس کا زبردست احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details