کرناٹک: 'ضمنی انتخابات بی جے پی جیت کیلئے پُرعزم' - ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا
ریاستی وزیر پربھو چوہان کا کہنا ہے کہ ریاست کرناٹک میں بی ایس یدیورپا کی زیر قیادت حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا ہے۔

کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے افزائش مویشیان اور ریاستی وزیر پربھو چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بسواکلیان سمیت تمام حلقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسوا کلیان کے لوگوں سے وہ مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے متعدد وزراء ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلسل عوام سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئمہ و موذنین کو تین ماہ کی بقایا تنخواہ ادا کر نے کا مطالبہ
مرکزی حکومت کے مودی سرکار کی جانب سے کیے جارہے ملک میں کاموں کو دیکھتے ہوئے ریاست کرناٹک میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت ہوگی۔