بیدر: بی جے پی کے سنیئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ کرناٹک کے دورے کے دوران وجے سنکلپ یاترا کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیرداخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کی کڑی تنقید کی۔ بی جے پی کے رہنما امت شاہ نے وجے سنکلپ یاترا سے متعلق کہا کہ آج بسواکلیان سے شروع ہونے والی سنکلپ یاترا پورے کلیان کرناٹک کے تمام اضللاع میں پہنچے گی۔یہ وجے سنکلپ یاترا بیدر، کلبرگی، یادگیر، رائچور ،کوپل، بلاری اور وجے نگر سمیت 43 اسمبلی حلقوں میں نکالی جائے گی۔سنکلپ یاترا کا مقصد ڈبل انجن کی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ مودی کی حکومت نے ان چند برسوں میں ملک کو کہاں سے کہاں تک لے گئی۔
امت شاہ نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ، ناگا لینڈ اور میگھالیہ میں کانگریس کو کرارای شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کانگریس کو اب کہیں سے جیت نہیں ملے۔اب آپ ہی بتائیں کرناٹک میں کانگریس سرکار بنا سکتی ہے کیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جادو صرف کرناٹکن اترپردیش اور گجرات ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں چلتا ہے اور آگے بھی چلے گا۔